پنجی، 24جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا کے وزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر نے ایس ایم ایس کی بنیادپرداخل اورخارج سہولت کی ضرورت کی وضاحت کیلئے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباََ38سال پہلے ضلع انتظامیہ سے زمین کا ایک دستاویز لینے کیلئے انہوں نے رشوت دی تھی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب وہ رکن اسمبلی نہیں تھے اور سب کلکٹر کے دفتر کی طرف سے انہیں ٹھیکہ حکم والی وہ تصدیق کاپی کبھی نہیں ملی تھی جو وہ چاہتے تھے۔گوا میں ایس ایم ایس کی بنیادپر داخل اورخارج سہولت سروس آغاز کے لئے منعقد ایک پروگرام کے دوران کل پارسیکر نے یہ بات بتائی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے رکن اسمبلی بننے سے بہت پہلے ہواتھا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ دوڑتے رہنے کے باوجود انہیں کبھی دستاویزنہیں ملا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں رکن اسمبلی بنا،آج تک مجھے وہ نہیں ملا۔